چیچہ وطنی : سگے باپ کی جواں سالہ بیٹی سے جنسی زیادتی

چیچہ وطنی (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) چیچہ وطنی کے تھانہ کسووال کی حدود چک 104 بارہ ایل میں بدبخت سگے باپ نے اپنی 17 سالہ بیٹی کو زیادتی نشانہ بنا ڈالا.

پولیس نے متاثرہ لڑکی اریبا کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ کسووال ملک ندیم انور کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ ایک سنگ دل باپ نے اپنی بچی کو ریپ کا نشانہ بنایا ہے. جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ابتدائی رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف متاثرہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دوسری جانب 17 سالہ ام اریبا کا کہنا ہے کہ اسکا والد اسکے ساتھ زبردستی اسلحہ کے زور پر زنا بالجبر کر رہا تھا۔ میرے منع کرنے پر مجھے سکول سے ہٹانے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ ام اریبا نے ملزم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.