ریجنل ٹریننگ سکول ساہیوال میں کرائم سین انوسٹی گیشن  کے حوالے سے ورکشاپ

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – 12 نومبر 2021 – ترجمان پولیس) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال احمد ارسلان ملک کی ہدایات پر ریجنل ٹریننگ سکول ساہیوال میں کرائم سین انوسٹی گیشن  کے حوالے سے ورکشاپ کا  انعقاد کیا گی۔

جس میں کرائم سین یونٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے  سلمان مسعود (جونیئر فرانزک سائنٹسٹ) نے کرائم سین انوسٹی گیشن کے حوالے سے لیکچر دیا۔

ورکشاپ میں ریجن کے تینوں اضلاع سے آئے مختلف تھانہ جات کے تفتیشی افسران کو  تفتیش سے متعلق امور سے آگاہی دی گئی۔

شرکاء کو فرسٹ رسپانڈر کا موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی اور ذمہ داری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.