ڈی سی آفس ساہیوال میں عوامی ریونیو خدمت کچہری کا انعقاد

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرعوام کے ریونیو سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ڈی سی آفس میں عوامی ریونیو خدمت کچہری دوسرے روز بھی لگائی گئی۔

ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔

اے ڈی سی آر عاصم سلیم، اسسٹنٹ کمشنرسرمد حسین، تحصیلدار، قانونگو، پٹواری کے علاوہ دوسرا ریونیو سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسران کو دوسرے روز موصول ہونے والی درخواستوں کو فوری نمٹانے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوامی ریونیو خدمت کچہری کو عوام میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوامی مسائل کو فوری حل کرنا ہے اس لیے عوام بغیر کسی رکاوٹ کے کھلی کچہری آ کر اپنے مسائل حل کروائیں جہاں ریونیو سٹاف ایک ہی جگہ شہریوں کو ریونیو سے متعلق تمام سہولیات فراہم کر تے ہیں۔ عوامی خدمت کچہری کے دوسرے روز 30سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.