ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد جبری مشقت جائزہ اجلاس

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا ہے کہ مزدور طبقہ کی خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام لیبر قوانین پر عملدر آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

فیکٹریوں میں جبری مشقت کا خاتمہ کرکے ہی مزدور کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات جبر ی مشقت کے انسداد کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں کہی جس میں انٹر نیشنل لیبر آگنائزیشن کی طرف سے کنسلٹنٹ جاوید گل ، ڈائریکٹوریٹ آف لیبر لاہور سے سینئر لاء آفیسر محمد شاہد ، ڈائریکٹر لیبر ساہیوال ملک محمد فاروق ، سوشل ویلفیئر ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو ، نمائندگان بھٹہ مالکان ، بھٹہ مزدوران ، ای او بی اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی –

انہوں نے انٹر نیشنل لیبر آگنائزیشن کی جانب سے ڈی وی سی ممبران کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ٹریننگ سیشن کو خوش آئند قرار دیا – ڈائریکٹر لیبر نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ لیبر کے افسرن کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لئے انسپکشن کا نظام ڈیجیٹائز کر دیا ہے.

مزدور طبقہ کے میرج ، ڈیتھ گرانٹ اور سکالر شپ کی سہولیات بہم پہنچانے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے آن لائن درخواستوں کا سسٹم شروع کر دیا گیا ہے –

انہو ں نے مزید بتایا کہ کم شرح اجرت کے قانو ن پر عملدر آمد کے لئے بھٹہ جات کا معائنہ شروع کر دیا گیا ہے اور پتھر لیبر کی اجرت 1480 روپے فی ہزار اینٹ کے حوالہ سے بھی کام کیا جا رہا ہے –

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ویجی لنس کمیٹی برائے انسداد جبر ی مشقت کے ممبران کی ا ستعداد کار میں اضافہ کے لئے انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن نے ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا –

آئی ایل او ڈائریکٹر و کنسلٹنٹ جاوید گل نے بتایا کہ جبری مشقت کے انسداد کے لئے پالیسی سازی کی ضرورت ہے اور ڈی وی سی ممبران کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے ہر اول دستے کا کام کرنا ہو گا –

سینئر لاء آفیسر محمد شاہد نے ڈی وی سی کو قوانین میں حالیہ ترامیم سے آگاہ کیا اور بتایا کہ جبری مشقت ، چائلڈ لیبر اور انسانوں کی سمگلنگ کے قوانین پر عملدر آمد کروانے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.