ڈپٹی کمشنر کی بلدیہ ہال چیچہ وطنی میں کھلی کچہری

چیچہ وطنی نیوز : ڈپٹی کمشنرساہیوال محمد زمان وٹو ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاءخان نے بلدیہ ہال چیچہ وطنی میں کھلی کچہری لگائی جس میں اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی محمد عابد کلیار، چیف آفیسر محمد ندیم، ڈی ایس پی محمدسلیم رتھ سمیت تمام سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

سائلین کی شکایات پر ڈی سی ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ ایس ایچ او شاہکوٹ رانا کاشف کو خیبر پختونخواہ سے مویشی چوری کے گینگ پکڑنے اور برآمد کروانے پر علاقہ شاہکوٹ کے معززین نے ڈی پی او ساہیوال کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو اور ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاءخان نے کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوا م کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کر نا ہے، چیچہ وطنی کے تمام بازاروں بالخصوص مین بازار سے لے کر ملک مارکیٹ تک تجاوزات کرنے والوں کو وارننگ دی جاتی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر تجاوزات خود ہی ہٹا لیں ورنہ ان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا ۔

مظلوم کی دادرسی اور جرائم کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ضلع کو کرائم سے پاک اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تا کہ عوام چین کی نیند سو سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر بلدیہ کو احکامات جاری کئے کہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر کو فوری سیل کیا جائے اور این او سی کے بغیر کسی ہاﺅسنگ کالونی کو کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔

اس موقع پر پی آر او ٹو ڈی پی او ملک غلام عباس، ریڈر رانا حسیب الحسن، صحافیوں سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔کھلی کچہری میں افسران کی تعریف کے لیے آنے والے لوگ سوالیہ نشان ہیں کہ وہ کس کے کہنے اور کس اینجنڈے کے تحت نمودار ہو رہے ہیں.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.