ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے مراکز صحت کے اچانک دورے

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – 27 اکتوبر 2021 – ملک دلاور سلطان ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری ہیلتھ فیسلٹیز کی سخت مانیٹرنگ کردی گئی، سروس ڈیلیوری کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ نے دور دراز علاقوں کے ہسپتالوں کے سرپرائز وزٹس شروع کردیے.

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے چک 58 جی ڈی کے بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا اور ہسپتال میں ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں، صفائی کی صورتحال چیک کی، ڈی سی ساہیوال نے ادویات کے سٹاک کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں اور ان کے ساتھ لواحقین سے سہولیات ڈاکٹروں کے رویہ بارے دریافت کیا.

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے. ڈاکٹر خدمت خلق کے جذبہ کے تحت فرائض سرانجام دیں، مریضوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آیا جائے.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.