ساہیوال بائی پاس فیز 2 کے ٹینڈر کی بولی اور الاٹمنٹ مکمل

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ساہیوال شہر کے ایک اور اہم منصوبے کے تعمیراتی کام کا آغاز، بائی پاس فیز 2 کے ٹینڈر الاٹ کرنے کا عمل مکمل۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس احمد خاور شہزاد نے شفافیت یقینی بنانے کیلئے عمل کی نگرانی کی۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال بائی پاس کے فیز II جی ٹی روڈ سے کچی پکی روڈ تک 4 کلو میٹر سڑک اور ریلوے لائن پر اوور ہیڈ برج کی تعمیر کیلئے ٹینڈر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کے دفتر میں کھولے گئے.

جن کی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد نے نگرانی کی۔ اس موقع پر ایس ای ہائی وے ساہیوال سرکل سہیل اکرم اور ایکسین ہائی وے منصور حیدر بخاری بھی موجود تھے۔

ایک ارب 4 کروڑ 35 لاکھ روپے کے خطیر رقم سے تعمیر ہونے والے اس منصوبے میں تین ٹھیکیدارو ں نے حصہ لیا۔ ٹیکنو کنسٹرکشن کمپنی نے 4.5 فی صد، عبدالرزاق نے 4.47 فی صد اور عبدالوحید نے 4.44 فی صد زائد نرخوں پر ٹینڈر جمع کروائے جس پر عبدالوحید کو منصوبہ کا تعمیراتی کام الاٹ کر دیا گیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس احمد خاور شہزاد نے بتایا کہ ساہیوال شہر کا یہ اہم منصوبہ دو سال کی مدت میں مکمل ہوگا جس سے بائی پاس کی تعمیر مکمل ہو جائے گی اور ہیوی ٹریفک شہر سے گزرے بغیر اپنا سفر جاری رکھ سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے پر تعمیراتی کام کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے بھی انسپکشن کا خصوصی میکنیزم ترتیب دیا جارہا ہے تاکہ اس اہم منصوبے سے عوام تا دیر فائدہ اٹھا سکیں۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.