نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال شکیل احمد کی بار روم چیچہ وطنی آمد

چیچہ وطنی نیوز: نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال شکیل احمد نے بار روم چیچہ وطنی کا دورہ کیا. بار روم چیچہ وطنی میں لائبریری اور کامن سپورٹس ھال کا افتتاح بھی کیا اور انعامات تقسیم کیے.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال شکیل احمد نے آج بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا صدر بار ایسوسی ایشن چیچہ رانا علی رضا خاں ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال شکیل احمد ایڈیشنل سیشن جج محمود حیات ایڈیشنل سیشن جج رانا خلیل احمد خاں ایڈیشنل سیشن جج وسیم انجم میاں نے مختلف گیمز میں حصہ لینے والے وکلاء میں انعامات تقسیم کئے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا کہنا تھا کہ بار اور بینچ ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں مجھے بہت خوشی ہوئی کہ چیچہ وطنی بار کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیتی ہے میں سنا تھا کہ بار چیچہ وطنی ایک مثالی بار ہے آج یہاں آ کر دیکھ بھی لیا ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی سب سے زیادہ خوشی ہے بار روم میں جو کتابوں کی کمی تھی اس کو پورا کیا.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال شکیل احمد کی جانب سے صدر بار رانا علی رضا خاں ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار چوہدری محمد علی فرخ چیمہ ایڈووکیٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا صدر بار رانا علی رضا خاں ایڈووکیٹ نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی عابد کلیار ایک فرض شناس آفیسر ہیں ہر کسی کے ساتھ خوش سلوبی سے پیش آنا ان کا وطیرہ ہے اگر یہاں پر ان کی بات نہ کروں تو تقریب ادھوری ہو گی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری بار چوہدری محمد علی فرخ چیمہ ایڈووکیٹ نے ادا کئے.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.