ڈسٹرکٹ آرمڈ فورسز بورڈ ساہیوال میں بیواؤں کو امدادی چیک دینے کی خصوصی تقریب
ساہیوال: پاک فوج کے شہید جوانوں کی بیواؤں کو امدادی چیک دینے کی ایک خصوصی تقریب ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کے دفتر میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ اور ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو تھے ۔
تقریب میں 15 شہید فوجی جوانوں کی بیواؤں جبکہ 5 ریٹائرڈ آرمی جوانوں میں بہبود فنڈ کے امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ نے کہا کہ آرمی کے شہداء اور ریٹائرڈ جوان ہمارے محسن اور سرمایہ ہیں اور پوری قوم اپنے انکی ہمیشہ ممنون ہے، کیونکہ اپنے محسنوں کو فراموش کرنا زندہ اور غیور قوموں کا شیوہ نہیں ۔
انہوں نے ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کی طرف سے سروسز بورڈ کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ان کے دروازے وطن کے محافظوں اور ان کے خاندانوں کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکت آرمڈ سروسز بورڈ کرنل (ر) محمد خالد ملک نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کی یقین دہانی کروائی کہ بورڈ جوانوں اور ان کے لواحقین کیلئے آئندہ بھی ایسی فلاحی سرگرمیاں سرانجام دیتا رہے گا۔