ہفتہ , جولائی 24 2021
Rai Murtaza Iqbal chichawatni

ضلع ساہیوال میں ترقیاتی سکیموں اور منصوبوں پر میٹنگ

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – سعد) ضلع ساہیوال میں ترقیاتی سکیموں اور منصوبوں پر میٹنگ ہوئی جس میں حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ضلع ساہیوال میں مالی سال 2021, 2022 کی نئی ترقیاتی سکیموں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا.

بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی گئی کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام میں بھرپور انداز میں شرکت کریں. عوام کو اچھے معیار کی شہری سہولیات فراہم کریں اور افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جلد نئی بھرتیاں کریں.

بوائز کالج اوکانوالہ اور گرلز کالج 90 موڑ کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کر کے آپریشنل کرنے کی ہدایت کی اور ناقص کام کرنے والوں کو خبردار کیا.

محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی گئی کہ جو زمیندار پہلے FO s کو آبیانہ دے چکے ان سے آبیانہ نہ لیا جائے اور جن FO s نے پیسے جمع نہیں کروائے ان سے فوری رقم وصول کرنے کی ہدایت کی.

ساہیوال شہر میں بڑے قبضہ گروپوں نے جو انکروچمنٹ کی ہوئی ہے اس کو فوری طور پر ختم کروا کر زمین واگزار کروانے کی ہدایت.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے