سانحہ ساہیوال : ڈویژنل پریس کلب کا ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

ساہیوال نیوز: سانحہ ساہیوال کے ذمہ داران کیخلاف ڈویژنل پریس کلب کااحتجاجی مظاہرہ، ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر10منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال ڈویژنل پریس کلب ساہیوال کے زیر اہتمام سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی پولیس کے ہاتھوں شہید ہونیوالوں کی مغفرت اورلواحقین سے اظہاریکجہتی کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر خاموش احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس کی قیادت صدر پیر سید طمطراق محاسن شاہی نے کی۔

صحافیوں کی بڑی تعداد نے ملک بھرکی طرح ٹھیک 11بجے 10منٹ کی خاموشی اختیارکی۔اس موقع پر صدرپیر سیدطمطراق محاسن شاہی نے کہاکہ سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ظلم عظیم کیاہے ۔

ایک نہتے خاندان کو گولیوں سے چھلنی کرکے موت کے گھاٹ اتاراگیا۔سب سے بڑاظلم یہ کیاکہ معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو بے دردی سے ڈرامائی اندازمیں قتل کیاگیا ۔

انہوں نے کہاکہ اسلام ہمیں جانوروں کو ذبح کرنے کے حوالے سے بھی یہ پیغام دیتاہے کہ جانوروں کوان کے بچوں کے سامنے ذبح نہ کیاجائے ۔اس موقع پر شہیدوں کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.