ڈویژنل پبلک سکول ساہیوال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات
ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ڈویژنل پبلک سکول ساہیوال کا آنرز ڈے، میٹرک 2021 کے سالانہ امتحانات میں کامیاب 559 طلباء و طالبات کو میرٹ سرٹیفیکیٹ دیے گئے.
تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت اور سکول کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن چوہدری سلطان محمود تھے. جبکہ مہمانان اعزاز میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد، ڈائریکٹر کالجز محمد مسعود احمد فریدی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خادم حسین موہل، معروف سماجی شخصیت شیخ محمد یونس، ماہر تعلیم عبدالباقی خان اور مسز شاد مسعود تھیں۔
پرنسپل برگیڈیر (ر) سید انوار الحسن کرمانی نے سال 2021 کے میٹرک کے رزلٹ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ میٹرک کے سالانہ امتحان میں سکول کے 559 طلباء و طالبات نے شرکت جن میں سے 445 نے A+گریڈ حاصل کیا جبکہ 357 طلباء و طالبات نے 1100 میں سے ایک ہزار سے زائد نمبرز حاصل کیے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 300 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جس میں سے 216 نے Aگریڈ حاصل کیا. اسی طرح 259 طالبات میں سے 229 نے A+گریڈ حاصل کیا جو سکول کیلئے ایک اعزاز ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا کی وجہ سے ساہیوال بورڈ نے پوزیشنز کا اعلان نہیں کیا۔ تقریب میں اساتذہ محمد رفیق، میاں محمد اکمل، جاوید اقبال، اکبر علی، راؤ تنویر ایوب،مسز رقیہ عابد اور مسز نادیہ ثاقب کے علاوہ والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مہمان خصوصی چوہدری سلطان محمود نے اپنے خطاب میں طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ اخلاقی قدروں کو اپنائیں اور اپنے قول و فعل سے ملک و قوم کیلئے مفید شہری ثابت ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو پاکستان کے قیام کی غرض و غائت سے آگاہ کرنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے تاکہ نوجوان اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔ انہوں نے شاندار تعلیمی نتائج پر پرنسپل برگیڈیر (ر) سید انوار الحسن کرمانی اور اساتذہ کو مبارک باد بھی دی۔