ادیبہ مبارک کیس : ڈی پی او آفس ساہیوال کے سامنے احتجاج
ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) تحریک احساس پاکستان کی جانب سے ڈی پی او آفس ساہیوال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دو ماہ سے لاپتہ بچی ادیبہ مبارک کو بازیاب کرایا جائے اور صدر انجمن تاجران چیچہ وطنی یوسف جمال ٹکا کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک احساس کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی چیچہ وطنی سے ساہیوال پہنچی۔ جہاں انہوں نے ڈی پی او آفس ساہیوال کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول ہیں۔ اور پولیس شہر میں امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
اگر پولیس نے ادیبہ مبارک کو بازیاب نہ کیا اور یوسف جمال ٹکا کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو ہم آر پی او آفس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ جس کے بعد آئی جی پنجاب آفس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ اور اگر ضرورت پڑی تو ہم اسلام آباد جائیں گے۔
راؤ زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ادیبہ مبارک کے غریب خاندان کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے۔