چیچہ وطنی نیوز: ڈی پی ایس میں آٹھویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

چیچہ وطنی نیوز: غازی آباد ڈی پی ایس سکول میں آٹھویں سالانہ تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق ضلع ناظم ساہیوال رائے حسن نواز خاں نے خصوصی شرکت کی.
ان کا کہنا تھا کہ ادب اور تربیت کے بغیر علم کا حصول بے معنی ہے، اپنے بچوں کو اچھی نوکری اور پیسوں کے لیے ہی تعلیم دلوانا مقصد نہیں ہونا چاہیے بلکہ نئی آنے والی نسل کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور دینی تربیت بھی دینی چاہئے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی ایس سکول اڈا غازی آباد میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رائے محمد اقبال خاں پرنسپل عامراسلم شیخ راو محمد اسلم سابق چیئرمین الحاج راجہ ظفر العالم سابق ناظم سردار ضیاء فیصل ڈوگر آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ تحصیل چیچہ وطنی کے چئرمین رانا محمد مقصود شاکر چیرمین سردار ذوالفقار علی ڈوگر ایس ایچ او تھانہ غازی آباد وحید خان چوہدری محمد افضل چوہدری حامد مختار گجر وائس چیئرمین رانا اسرار احمد خاں سابقہ ناظم چوہدری محمد اکرم جٹ سردار جگ شیر ڈوگر رانا عبدالخالق عرف کالے خاں راجہ توصیف ظفر چوہدری محمد سلیم آرائیں حاجی اللہ دتہ بھٹی راجہ قدیر احمد چوہدری عابد مختار گجر چوہدری اسد شوکت چوہدری بلال جھورڈ کے علاوہ بچوں کے والدین بھی موجود تھے.
انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جنہوں نے تعلیم کی طرف توجہ دی ہے ہمارے وزیر اعظم عمران خان اور ہماری حکومت بہت جلد تعلیم اور صحت کے سلسلے میں عوام کو بہت بڑی خوشخبری دینے والی ہے.