یونیورسٹی آف ساہیوال کی فیکلٹی ممبر ڈاکٹرعائزہ شوکت کی پی ایچ ڈی مکمل

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) یونیورسٹی آف ساہیوال کے شعبہ اکنامکس کی فکیلٹی ممبر ڈاکٹر عائزہ شوکت نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔

ڈاکٹر عائزہ شوکت کو یہ ڈگری یونیورسٹی آف پنجاب کے 131 ویں کانووکیشن میں یونیورسٹی آف پنجاب اور یونیورسٹی آف ساہیوال کے مشترکہ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے دی.

اس طرح ڈاکٹر عائزہ شوکت کو دو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر سے ڈگری وصول کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہوا۔ یونیورسٹی آف ساہیوال کے مختلف شعبوں کے سربراہان اور فکیلٹی ممبران نے ڈاکٹر عائزہ شوکت کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ یونیورسٹی آف ساہیوال کیلئے ایک اثاثہ ثابت ہونگی۔

ڈاکٹر عائزہ شوکت کو بی ایس اور ایم فل کلاسز پڑھانے کا وسیع تجربہ حاصل ہے جبکہ وہ طلبہ و طالبات کو ریسرچ میں بھی معاونت فراہم کر رہی ہیں۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.