ساہیوال میڈیکل کالج کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر محمد علیم کی گریڈ 19 میں ترقی

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ساہیوال میڈیکل کالج کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر محمد علیم کو گریڈ19میں ترقی دے کر ڈائریکٹر فنانس تعینات کر دیا ہے۔
ان کی ترقی پر پرنسپل پروفیسر عمران حسن خان نے مبارک باد دی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔ میڈیکل کالج کے انتظامی سٹاف نے بھی گریڈ 19 میں ترقی پانے پر ڈاکٹر محمد علیم کو مبارک باد دی ہے۔