ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی کی ادیبہ مبارک کے گھر آمد
چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – 28 دسمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی شہنشاہ احمد فریدی چانڈیو کی ادیبہ مبارک کے گھر چک 110 سیون آر آمد۔
ڈی ایس پی نے بچی کے والد مبارک سے ملاقات کی اور ایس ایچ او تھانہ صدر جہانزیب وٹو سے کیس کی تفصیلات بھی لیں ۔ ڈی ایس پی شہنشاہ احمد فریدی نے ورثاء سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پولیس بچی ادیبہ مبارک کی تلاش کے لئے ھر ممکن کوشش کررھی ھے . اور اس سلسلے میں کچھ افراد سے بھی تفتیش کا عمل جاری ھے.
یاد رھے چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں110 سیون آر کی 6 سالہ ادیبہ مبارک 22 نومبرسے لاپتہ ہے اور چیچہ وطنی پولیس گمشدگی کے ایک ماہ بعد بھی بچی کی بازیابی میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے۔