پنجاب میں ٹیچرز ٹرانسفر 14 مارچ سے شروع ہوں گے

لاہور ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) پنجاب حکومت نے تبادلے کے منتظر اساتذہ کرام کو خوشخبری سنا دی ہے. صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں اساتذہ کرام کے تبادلہ جات 14 مارچ سے شروع ہوں گے.
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطوں کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب رانا عبدالقیوم کی جانب سے جاری کیا گیا ایک نوٹی فیکیشن شیئر کیا ہے.
نوٹی فیکیشن کے مطابق اساتذہ کرام 14 مارچ سے 25 مارچ تک تبادلوں کے لیے اپنی سس ایپ پر آن لائن اپلائی کر سکیں گے. 25 مارچ کو سس ایپلی کیشن دوبارہ لاک کر دی جائے گی.
28 مارچ سے 8 اپریل تک درخواستوں کی جانچ پڑتال ہوگی. اور اعتراضات اور شکایات کو نمٹایا جائے گا. 12 اپریل کو اساتذہ کو ٹرانسفر آرڈرز جاری کیے جائیں گے.
کیو آر کوڈ والے ٹرانسفر آرڈرز سس ایپ پر اپلوڈ کیے جائیں گے. اساتذہ کرام ان کا پرنٹ لے کر اپنے سکول کے ٹیب سے فراغت اور نئے سکول کے ٹیب میں جوائن کریں گے.
ٹرانسفر کے بعد دیے گئے عرصے کے دوران اساتذہ کرام کو اکاؤنٹ آفس سے اپنی سیلری بھی چینج کرانی ہوگی. واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی ٹرانسفر پالیسی پر اساتذہ کو شدید تحفظات ہیں. اساتذہ کرام کا مؤقف ہے کہ حکومت پنجاب تبادلوں کے نام پر ریشنلائزیشن کر رہی ہے. اور ناقص پالیسی کے باعث کئی مستحق اساتذہ تبادلوں کے حق سے محروم ہیں.