اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کا احساس سنٹر کا دورہ

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال صولت حیات وٹو نے احساس سنٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے احساس کیش کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ احساس کیش کی تقسیم کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ سنٹر پر آنے والی خواتین کو زیادہ دیر انتظار نہ کرنے پڑے۔انہوں نے احساس سنٹر پر پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ حقدار تک اسکا حق پہنچ سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو نے بنیادی مرکز صحت 100 نائن ایل کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے عملے کا حاضری رجسٹر چیک کیا اور مرکز پر فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات اور فری ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مرکز صحت میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ صفائی انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سروس ڈلیوری کو بہتر کیا جائے اور آنے والے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.