احساس تعلیمی وظائف سلپس کی نقل یا فوٹو کاپی ممنوع قرار

چیچہ وطنی(چیچہ وطنی نیوز – 9 نومبر 2021 – ٹیچرز کمیونٹی) مورخہ 10 نومبر 2021 سے احساس تعلیمی وظائف سلپس کی نقل یا فوٹو کاپی کو ممنوع قرار دیا گیا ہے.

احساس تعلیمی وظائف کے اہل طلباء و طالبات کو احساس تعلیمی وظائف سلپ صرف اور صرف بینظیر انکم سپورٹ یا احساس کفالت پروگرام کے دفتر سے جاری کی جائے گی.

جاری کردہ ہر سلپ کا ایک مخصوص سیریل نمبر اور کیو آر کوڈ ہوگا اور سلپ کے بیک سائیڈ احساس سرٹیفئیڈ سلپ کی مہر لگی ہو گی.

اسکے علاوہ تمام سلپ نا قابلِ قبول ہونگی. لہٰذا تمام اسکول کے اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ اس کے علاوہ کسی اور سلپ کی تصدیق نہ کریں.

بہت سے نوسربازوں نے اس سلپ کو کاروبار بنا لیا ہے. جسکا نتیجہ یہ ہے کہ عوام ان نوسربازوں کے ہاتھوں لوٹ کا شکار ہو رہے ہیں.

دوسری طرف ان نوسربازوں کی وجہ سے اسکولز ٹیچرز اور دفتر ملازمان دونوں کا بہت ٹائم ضائع ہوتا ہے اور عوام کو گمراہ کر کے لوٹ مار کی جا رہی ہے.

عوام کو نوسربازوں کی لوٹ مار سے بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں، اس میں آپ ٹیچر حضرات سے یہ ہی درخواست ہے کہ اصل سلپ کے علاوہ اور کوئی کسی بھی قسم کی سلپ کی تصدیق نہ کی جائے… شکریہ

دعا گو!
مدثر شریف
اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی آئی ایس پی / احساس کفالت پروگرام) چیچہ وطنی

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.