ساہیوال شہر میں تجاوزات کا جن بے قابو، کاروائی کا مطالبہ

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – 12 نومبر 2021 – خاورعلی چوہدری سے) ساہیوال شہر اور اس کے گردو نواح کے بازاروں میں جگہ جگہ ناجائزتجاوزات کی بھر مار ہے۔ ان بازارواں سے گزارنا بھی عوام کے ؐلئے مشکل ہوگیا۔

ساہیوال کے مصروف ترین بازار جن میں پاکپتن بازار، گھاس منڈی بازار، جناح چوک تا لیاقت چوک، سٹی پوسٹ آفس روڑ، صدر بازار، پاشا سٹریٹ، چوگی چوک، ہائی سٹریٹ، چرچ روڈ، کھوکھابازار، دیپالپور بازار، پل بازار وغیرہ شامل ہیں۔

ان بازاروں میں دوکانداروں نے اپنی دوکان کے باہر پھڑی ریڑھی والوں کو ماہانہ رینٹ پردی ہوئی ہے۔ اس کے بعد دوکانوں کے سامنے گاہکوں کے  موٹرسائیکل  کھڑے ہوتے ہیں۔جس سے بازار میں سے گزرنا محال ہو گیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ سب دوکاندار اپنی دوکان کے سامنے سڑک پر ریڑھی اور پھڑی لگانے کا ماہانہ کرایہ وصول کرتے ہیں۔ ان ناجائز تجاوازت کی وجہ سے ان بازاروں میں سے موٹرسائیکل پر گزرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایک شریف النفس انسان کے لئے ان بازاروں میں سے فیملی کے ساتھ گزرنا موت سے کم نہیں ہے۔

میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ ماہ کاروائیاں کی گئیں جس سے یہ بازار تجاوازات سے خالی کروائے گئے تھے مگر اب میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی جانب سے کاروائی نہ کرنے سے بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔

ساہیوال کی عوام نے کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی، ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ، مئیر سٹی ساہیوال سردار اسد علی خان بلوچ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کاشف محمود گجر، ایم او آر میونسپل کارپوریشن سے عوام کا مطالبہ ہے کہ ان بازاروں سے ناجائز تجاوازات کو ختم کروایا جائے اور چند ملازمین کی تعیناتی ان بازرواں میں مستقل طور پر کی جائے تاکہ ساہیوال کی عوام کو تجاوزات کے جن سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.