چیچہ وطنی: فیصل موورز کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن
چیچہ وطنی نیوز(محمد عدیل چوہدری سے) اسسٹنٹ کمشنر محمد عابد کلیار نے کہا ہے کہ تجاوزات کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائیں گی جہاں بھی تجاوزات ہوں گی ان کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے گا.
فیصل موور اڈا کے ساتھ کینٹین ، اوور ہیڈ برج کے قریب ناجائز طور پر بنے دو کمرے گرا دئیے گئے ہیں اورسوموار کو کچہری روڈ برلب نہراور شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے باہر والا اڈا میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری جگہ پر قابضین کے خلاف بلا تفریق سختی سے آپریشن جاری ہے اور تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری و ساری رہے گا.