فیصل آباد چوری کرتی ہوئی خاتون کو پکڑنے کے بعد برہنہ کرنے کے واقعے کا دوسرا رخ

فیصل آباد ( چیچہ وطنی نیوز – 9 دسمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) فیصل آباد تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں بھیک مانگنے کے روپ میں دو خواتین دکان سے موبائل فون اور نقدی چرانے کے بعد فرار ہو رہی تھیں کہ دکان دار نے ان کا پیچھا کرنے کے بعد ان کو دوسرے بازار میں پکڑ لیا ۔

ان سے چوری شدہ موبائل اور نقدی برآمد ہوئی، 15 پر کال کی گئی جس پر پولیس نے چور خواتین کو روکے رکھنے کا کہا۔ جس پر بازار کے چند دکانداروں نے ان کو روکنے اور پکڑے رکھنے کی کوششں کی۔ ملزم خواتین نے ہجوم اکھٹا ہوتا دیکھ کر بازار میں شور اور بین ڈالنا شروع کر دیے اور راستہ لینے کے لیے لوگوں کو دھکے دینے شروع کئے ۔

مقامی دکان داروں نے مزاحمت کی۔ جس پر چور خواتین ڈرامہ کرنے لگیں، دکان داروں نے ان کو پولیس کے انتظار تک دکان میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا اور ان کو دکان میں زبردستی لے گئے۔

جہاں پر جا کر خواتین نے اپنے کپڑے خود پھاڑنے اور اتارنے شروع کر دے اور بین کرنے لگیں۔ عورتوں کو برہنہ دیکھ کر دکاندار دکان چھوڑ کر پیچھے ہٹ گے ۔ خواتین کی جانب سے بھاگنے کی کوشش پر چند دکانداروں نے مزاحمت کر کے دوبارہ ان کو دکان میں بھیجنے کی کوشش کی۔

وہاں پر موجود چند افراد نے واقعے کے چھوٹے چھوٹے کلپ بنائے اور واقعہ کو غلط رنگ دینے کی کوششں کی گئی۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں اور دوسرے عینی شاہدین کے بیانات سے اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ ریکارڈ یافتہ گروہ ہے جو پہلے بھی شہر میں ایسی وارداتوں میں ملوث ہے۔ یہ خواتین پکڑے جانے پر دکانداروں پر ہراسگی کے الزامات لگا کر اپنی جان چھڑانے میں کامیاب ہو جاتی تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.