ساہیوال ڈویژن میں یوریا کھاد کا مصنوعی بحران شدت اختیار کرگیا

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – 14 دسمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) چیچہ وطنی، ساہیوال، اوکاڑہ اور دیپالپور میں یوریا کھاد کا مصنوعی بحران شدت اختیار کرگیا، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال ڈویژن بھر اور گردونواح میں یوریا کھاد نایاب ہوگئی ہے۔

سینکڑوں کی تعداد میں زمیندار یوریا کھاد لینے کے لیے لائنوں میں لگے رہتے ہیں لیکن یوریا کھاد کا مصنوعی بحران پیدا ہونے کی وجہ سے زمیندار کھاد لیے بغیر ہی گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ اکثر مقامات پر لڑائی جھگڑوں کی اطلاعات ہیں۔

زمینداروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہو گیا ہے۔ کچھ دنوں تک سالانہ نہری بندش ہو جانی ہے۔ ہم یوریا کھاد مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔

دکاندار زمین داروں سے 22 سو روپے سے بھی زائد یوریا کھاد کے وصول کر رہے ہیں۔ زمینداروں نے کمشنر ساہیوال سے فورا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.