چیچہ وطنی : فائبر کے سیوریج مین ہول فریم اور ڈھکن متعارف

چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی پیام غنی کا شہر کے لئے ایک اور بہترین اقدام، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل، کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی اور اویس ملک ڈی سی ساہیوال کی خصوصی ہدایات پر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ فائبر کے سیوریج مین ہول فریم اور ڈھکن متعارف کروا دیے گئے.

سیوریج مین ہول کوورز جو عرصہ دراز سے لوہے کے فریم اور ڈھکن چلے آرہے تھے انکو تبدیل کر کے اب بہترین جدید ٹیکنالوجی سے بنائے جانے والے فائبر کے فریم اور ڈھکن متعارف کروا دیئے گئے ہیں.

اب شہر چیچہ وطنی میں ان فائبر کے فریموں اور ڈھکنوں کو لگایا جائے گا. ان پر 50 ٹن وزن با آسانی وزن گزر سکتا ہے جس سے ان کے ٹوٹنے کا خدشہ بھی بہت کم ہو جائے گا اور چوری بھی نہیں ہو سکے گا. لوہے کے فریم اور ڈھکن کی مالیت زیادہ تھی جبکہ فائبر فریم اور ڈھکن سستا بھی ہے اور پائیدار بھی.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.