یونیورسٹی آف ساہیوال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) یونیورسٹی آف ساہیوال کی کمپیوٹر لیب میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے مکمل بلاک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.

یونیورسٹی کے مکمل بلاک میں آگ بھڑکنے کے باعث طلباء اور اساتذہ نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں. :یونیورسٹی میں ایمر جنسی نافذ کرتے ہوئے بجلی کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا. ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور بلڈنگ کو کلیئر کیا.

رجسٹرار غلام اصغر شاہ کے مطابق یونیورسٹی آف ساہیوال میں آگ بھڑک اٹھنے سے لیب کنٹرول روم کی مشینری مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ جس سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

وائس چانسلر نے آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے جو 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ دے گی۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.