گورنمنٹ گرلزہائیرسیکنڈری سکول کا کلرک فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

لڑکی کی خودکوچھری مارنے کی کوشش

گورنمنٹ گرلزہائی سیکنڈری سکول فیروزہ کا سینئر کلرک فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ لڑکی کی خودکوچھری مارنے کی کوشش، عوام کی موجودگی میں پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا,

ملزم کلرک محمد ارشد عباسی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری طرف چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم رحیم یارخان نے ملزم کو پیڈا ایکٹ کے تحت ملازمت سے معطل کردیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم لڑکی کو بورڈ داخلے کے لیے انٹرویو کرنے کے بہانے مکان پر لے گیا. لڑکی کے وارثان جب موقع پر پہنچے تو ملزم لڑکی سے زنا میں مصروف تھا. ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم بعد میں پکڑا گیا.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.