غازی آباد : جادو ٹونے کے شبے پر چچا چچی کو قتل کرنے والے کو سزائے موت

چیچہ وطنی نیوز: ایڈیشنل سیشن جج رانا خلیل احمد خاں نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا. ملزم جعفر کو 2 بار سزائے موت، 2 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم، ملزم جعفر نے سال 2018 میں تھانہ غازی آباد کے علاقے 163 نو ایل میں اپنے سگے چچا چچی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا. ملزم کے خلاف تھانہ غازی آباد میں 2 قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم جعفر کو شبہ تھا کہ اس کے چچا چچی اس پر جادو ٹونہ کرتے ہیں. اس کے اعترافی بیان کی ویڈیو دیکھیے.

تفصیلات کیمطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاوں 163 نو ایل میں ملزم جعفر نے ڈاکٹر نذیراحمد اور اس کی بیوی روبینہ کو رات کے 2 بجے اسوقت فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جب وہ اپنے گھر میں سو رہے تھے، واردات کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہوگیا تھا ، اس دہرے قتل کے بعد علاقہ بھر میں خوف وہراس کی فضا تھی، پولیس نےملزم کے موبائل فون کی لوکیشن کا سراغ لگا کر اسے خانیوال سے گرفتار کر لیا.

ملزم مقتول کا حقیقی بھتیجا تھا اور اسے شک تھا کہ اسکے چچا اور چچی نے اس پہ جادو ٹونا کروا رکھا ہے، اور اس نے کئی پیروں سے جب اس بارے میں پتہ کروایا تو ہرجگہ چچا اور چچی کا ہی نام نکلا .

ایس ایچ او غازی آباد کا کہنا تھا کہ ملزم انتہائی چالاک تھا اور ہر دوسرے روز اپنا موبائل فون تبدیل کرتا تھا ،گرفتاری کے بعد ملزم کی نشاندہی پہ واردات میں استعمال ہونی والی رائفل بھی برآمد کر لی گئی ، ایس ایچ او کے مطابق اس قتل کے وقوعےکی بنیادی وجہ تعلیم اور شعور کی کمی ہے .

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.