انٹر بورڈ ڈویژن ساہیوال کبڈی ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اوکانوالہ بنگلہ نے جیت لیا
فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری پاکپتن غلام حسین تھے۔
چیچہ وطنی (چیچہ وطنی نیوز – 29 نومبر 2022 – نامہ نگار) انٹر بورڈ ڈویژن ساہیوال کبڈی ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اوکانوالہ بنگلہ کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کر کے جیت لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کبڈی ٹورنامنٹ ساہیوال ڈویژن کا فائنل میچ گورنمنٹ ہائی سکول 29 ایس پی پاکپتن اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اوکانوالہ بنگلہ چیچہ وطنی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اوکانوالہ بنگلہ کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کر کے جیت لیا ہے۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری پاکپتن غلام حسین نے جیتنے والی ٹیم کے طلبا کو میڈل پہنائےاور انعامات تقسیم کیے۔
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اوکانوالہ بنگلہ کے پرنسپل ارشد بٹ اور پی ای ٹی طارق محمود نے بہترین کھیل پیش کرنے پر کبڈی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ادارہ نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔