ساہیوال : 14 سالہ لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) ساہیوال شہر میں 14 سالہ لے پالک لڑکی کو ملزم دلبر شاہ نے مبینہ طور پر آگ لگا دی جو ہسپتال میں گذشتہ رات دم توڑ گئی.

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے لڑکی کو مبینہ طور پر جلا کر ہلاک کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے.

ڈی پی او ساہیوال کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم دلبر شاہ کو گرفتار کر لیا ہے. متوفی لڑکی کے حقیقی والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے. ۔ ساہیوال پولیس نے اطلاع ملتے ہی ایک گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او ساہیوال کا کہنا ہے کہ متوفی لڑکی کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے. فرانزک ٹیمیوں نے اپنے شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں۔ کیس کی تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او ساہیوال کو متاثرہ خاندان سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.