چیچہ وطنی : نواحی گاؤں کے کھیت سے 23 سالہ لڑکی کی لاش برآمد

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے.

چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – نوید رضوان سے ) تھانہ صدر کی حدود چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں چک 11 گیارہ ایل میں نامعلوم افراد نے 23 سالہ لڑکی کو گلا دبا کر قتل کر دیا.

تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 11 گیارہ ایل کی رہائشی23 سالہ سعدیہ دختر حفیظ دو دن قبل گھر سے کسی کام کے سلسلے میں بازار گئی لیکن واپس نہ آئی.

آج اسکی لاش گاؤں کے کھیتوں میں ملی. ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے. اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی چیچہ وطنی ساجد محمود گوندل اور ایس ایچ او تھانہ صدر آصف نواز نفری کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئے اور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی. پولیس مصروف تفتیش ہے.

chichawatni police van

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.