گورنمنٹ ڈگری کالج چیچہ وطنی میں ٹریفک شعور و آگاہی مہم کے سلسلے میں لیکچر

چیچہ وطنی نیوز : انچارج ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ عامر چیمہ نےگورنمنٹ ڈگری کالج چیچہ وطنی میں ٹریفک شعور و آگاہی مہم کے سلسلہ میں طلباء کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ملکی قوانین پر عمل کرنے سے نہ صرف کسی فرد کا جذبہ حب الوطنی پروان چڑھتا ہے بلکہ افراد اسی صورت ترقی کر سکتے ہیں، محفوظ رہ سکتے ہیں اور معاشرے کے دیگر افراد کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

آج ہم کسی بھی ترقی یافتہ اور خوشحال قوم کا طرز زندگی جانچیں تو جو ایک قدر مہذب اقوام میں مشترک ہو گی وہ قوانین پر سختی سے عمل کرنا ہے۔ طلباء کو ٹریفک اور روڈ سیفٹی کے بنیادی اصولوں کے بارے میں بھی بتایا گیا کہ کس طرح وہ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے حادثات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

طلباء کو ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ، سائیڈ ویو مررز، انڈیکیٹرز کے استعمال کی اہمیت و افادیت اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال، ون وے کی خلاف ورزی، سگنل وائلیشن کی خلاف ورزی کرنے پر ہونے والے متوقع حادثات اور نقصانات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔لیکچر کے اختتام پر طلباء میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چیچہ وطنی پروفیسر محمد حسیب احسن نے ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال کی طرف سے منعقد کردہ اس لیکچر کو بہت مفید قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.