گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چیچہ وطنی میں شجرکاری مہم کا آغاز

چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) ایم این اے رائے مرتضی اقبال نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چیچہ وطنی میں اپنے ہاتھوں سے پودا لگا شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا.

تفصیلات کے مطابق کالج کے طلباء نے مہمان خصوصی رائے مرتظی اقبال ، بیرسٹر رائے محمد اقبال خان رہنما پاکستان تحریک انصاف، سابق چیئرمین رانا محمد اجمل، ڈائریکٹر کالجز مسعود فریدی، سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر منیر ابن رزمی، سیاسی و سماجی شخصیت چوھدری محمد امجد یسین، معروف سکالر عابد مسعود ڈوگر جنرل سیکرٹری انجن شہریاں، رانا احسن سردار، راو کلیم اور آنے والے دیگر معزز مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے انکا استقبال کیا۔

پرنسپل کامرس کالج چیچہ وطنی محمد عاصم خان، پروفیسر مظفر وڑائچ، مرزا محمد طاہر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز، شیخ محمد اکمل پاشا و دیگر کالج سٹاف نے آنے والے معزز مہمانوں کو ویلکم کیا۔

مہمان خصوصی ایم این اے رائے مرتضی اقبال نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا اور شرکاء نے پاکستان کی بقاء اور سازشوں سے محفوظ رہنے کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.