گورنمنٹ ہائی سکول چیچہ وطنی میں روڈ سیفٹی لیکچر کا اہتمام

چیچہ وطنی نیوز : ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمدکی زیر نگرانی گورنمنٹ ہائی سکول چیچہ وطنی میں روڈ سیفٹی کے بارے میں لیکچر کا اہتمام کیا گیا، جس میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ عامر شہزاد چیمہ نے طلباء کوٹریفک سائنز، پیدل روڈ کراسنگ ، ہیلمٹ، سائیڈ ویو مررز ، سیٹ بیلٹ کے متعلق تفصیل سے بتایا تاکہ طلباء کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کے ٹریفک قوانین سے متعلق علم میں بھی اضافہ ہو. جس سے ہمارا ٹریفک کا نظام بہتر اور قیمتی جانوں کو حادثات سے محفوظ رکھا جاسکے۔

طلباء میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور ان سے کہا گیا کہ ٹریفک قوانین کے حوالے سے آپ نے جو کچھ بھی سیکھا وہ جا کر اپنے فیملی ممبرز ، دوست و احباب اور رشتہ داروں سے بھی شیئر کریں اور ان کو ٹریفک قوانین کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کریں۔

پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول چیچہ وطنی محمد شریف نے سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال کی طرف سے منعقد کردہ اس لیکچر کو طلبہ کے لئے بہت مفید قرار دیا اور انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔

مزید چیچہ وطنی میں قائم ویگن اسٹینڈز پر جا کر بھی ٹریفک آگاہی لیکچرز اور پمفلٹس دیے گئے اور ڈرائیور حضرات سے کہا گیا کہ وہ ڈرائیونگ کرتے وقت انتہائی احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اور مسافروں کی جان و مال کا خیال رکھیں۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.