اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کا بٹالہ مسلم ہائی سکول کا دورہ

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو نے گورنمنٹ بٹالہ مسلم ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے سکول میں بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائرہ لیا اور پڑھائے جانے والے نصاب بارے بچوں سے سوالات بھی کیے۔ انہوں نے ٹائم اور ڈسپلن کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مختلف کلاس رومز کا وزٹ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا اور انہیں مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔