گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول میں یوم یکجہتی کشمیر پر خصوصی سیمینار

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ کشمیری اپنی جان کا نذرانہ دے کر پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں جن کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت ہم پاکستانیوں پر فرض ہے –

معصوم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم تاریخ کے سب سے خوفناک بہیمانہ اقدامات ہیں جن کی ہر سطح پربھر پور مذمت کی جانی چاہیے –

انہوں نے یہ بات گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول میں یوم یکجہتی کشمیر پر منعقد ہونے والے ایک خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد ، اساتدہ کرام اور طلباو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی –

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازہ ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے جس کو تا دیر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا – انہوں نے دنیا کی باضمیر اقوام پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز ظلم و ستم پر آواز بلند کریں اور بھارت کو قتل عام، عصمت دری اور گھروں کو جلانے جیسے نازی اقدامات سے روکیں –

انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کی حقیقت کو سمجھیں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کے نوجوانوں تک بھی پہنچائیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ کلاسز میں طلبہ و طالبات کو مسئلہ کشمیر سے متعلق آگہی دیا کریں تاکہ انہیں اس کی سنگینی کا احساس ہو۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.