ہفتہ , جولائی 24 2021
fainted girl because of severe weather

گرمی اور لوڈشیڈنگ کے پیش نظر حکومت کا موسم گرما کی تعطیلات پر غور

اسلام آباد (چیچہ وطنی نیوز۔ 9 جون ، 2021۔ ٹیچرز کمیونٹی) حکومت گرمی کی شدت میں اضافے اور اسکولوں میں کمسن بچوں کی حالت زار کے پیش نظر یکم جولائی سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات پر غور کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں ، حکومت نے تمام صوبوں کو چھٹیوں کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کلاس روموں میں بچوں کی حالت خراب ہے۔ اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بچوں کے بیہوش ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حکومت نے یکم جولائی سے ایک بار پھر تعلیمی اداروں کو بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ دوسری طرف ، اسلام آباد کے بہارہ کئو کے علاقے مالپور میں بجلی کی بندش کے باعث گورنمنٹ فیڈرل اسکول میں بچے بے ہوش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ، بہارہ کئو کے علاقے مالپور میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ایک سرکاری اسکول میں 25 کے قریب بچے بیہوش ہوگئے۔ گرمی کی وجہ سے بچوں میں ہیمرج شروع ہوا۔ بچوں کے سروں پر پانی ڈال کر نکسیر کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ واپڈا کو بھی آگاہ کیا گیا لیکن بجلی بحال نہیں ہوسکی۔ متاثرہ بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسکول میں بچوں کی کل تعداد 200 تھی۔ بجلی کی بندش کی وجہ سے اسکول بند کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے