ہفتہ , جولائی 24 2021
College van arifwala

گورنمنٹ گرلز کالج کی وین بریک فیل ہونے کے باعث مسافر خانے سے ٹکرا گئی، طالبات زخمی

عارف والا (چیچہ وطنی نیوز – 3 جولائی 2021 – انعام بٹ) گورنمنٹ گرلز کالج کی وین بریک فیل ہونے کے باعث مسافر خانے سے ٹکرا گئی، 2 طالبات اور ڈرائیور سمیت تین زخمی.

تفصیلات کے مطابق حادثہ ترکھنی موڑ کے قریب پیش آیا، کالج وین چھٹی کے بعد طالبات کو واپس گھروں میں چھوڑنے جا رہی تھی کہ وہ حادثے کا شکار ہو گئی. زخمی ہونے والی طالبات میں 18 سالہ مقدس دختر حاجی محمد، 17 سالہ سعدیہ دختر صابر اور 35 سالہ ڈرائیور رسول شامل ہیں، ریسکیو ذرائع

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے میں وین میں سوار دیگر متعدد طالبات بھی معمولی زخمی ہوئیں، جنہیں موقع پر ہی طبی امداد دی گئی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے