گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں رمضان کوئز مقابلہ جات کا انعقاد
پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد کی ہدایت پر کالج میں رمضان کوئز مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔
ان مقابلوں میں فزکس کی ٹیم پہلے نمبر پر جبکہ شعبہ ریاضی کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔
ان مقابلوں کا اہتمام ہسٹری سوسائٹی نے کیا تھا جس میں کالج کے تمام شعبہ جات کے 45 طلبہ و طالبات پر مشتمل 15 ٹیموں نے حصہ لیا۔
فضہ رشید نے تلاوت قرآن پاک سے مقابلہ جات کا آغاز کیا۔ مقابلے کے تین مراحل میں اُلفت کوثر، آمنہ فراست، بلال حشمت، سیدہ فاطمہ بتول، عاصم مقصود، علی رضا، مبشر علی، علی ریاض، ہما عرفات، عشوہ عباس، اسد، راحیل، اقراء اور فضہ نے حصہ لینے والی ٹیموں سے سوالات کیے.
جبکہ زاہد اکبر، راحین، فاطمہ بتول اور تہذیب نے منصفین کے فرائض انجام دیے۔ پہلی پوزیشن شعبہ فزکس کی ٹیم نے حاصل کی جس میں محمد عبداللہ، محمد ثاقب اور اسرار احمد شامل تھے۔
دوسری پوزیشن شعبہ ریاضی سے ٹیم اے نے حاصل کی جس میں عبدالقیوم، اقرار علی اور اقصٰی منیر شامل تھے.
جبکہ تیسرے نمبر پر بھی شعبہ ریاضی سے ٹیم بی تھی جس میں ارم، صفاء اور مصعب جلال شامل تھے۔
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد نے اس شاندار پروگرام پر طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایسے تعلیمی مقابلے اداروں کا حسن ہوتے ہیں۔
انہوں نے طلبہ و طالبات کی کوشش کو سراہتے ہوے کہا کہ یہ سرگرمیاں تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہیں۔