سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق گریڈ ایک سے انیس تک کے ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیرٹی الاونس دیا جائے گا۔

وفاقی سرکاری ملازمین کو ڈسپیریٹی الاؤنٹس بنیادی تنخواہوں پر دیا جائے گا جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ اس کے علاوہ صوبوں کو بھی الاونس کا اعلان کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

فنانس ڈویژن نے مناسب وقت پر ملازمین کی ترقی کے لیے بھی سمری تیار کر لی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر غور کیا جا رہا ہے۔ جو ملازمین لمبے عرصے سے ایک ہی گریڈ میں کام کر رہے ہیں ان کی ترقی کے لیے سمری پر غور کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے پریس ریلیز جاری کر دی گئی ہے.

press release for govt employees

وزارتِ خزانہ کے مطابق خیبر پختون خواہ کے ملازمین کی طرز پر ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ اپریل تک ہوگا۔ وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ الاونس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کے لیے پے کمیشن کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ایک ایڈہاک ریلیف الاونس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔ پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارش پر ایڈہاک ریلیف اور الاؤنس کو تنخواہوں میں ضم کرنے کا فیصلہ ہو گا۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو بھی سرکاری ملازمین کی اسی تناسب سے تنخواہیں بڑھانے کی سفارش کی ہے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.