سرکاری سکولوں میں درجہ چہارم کی آسامیوں پر انٹرویوز جاری

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے محکمہ تعلیم (سکولز) میں ملازمین درجہ چہارم کی بھرتی کے لئے مختلف کیٹیگریز کی 413 آسامیاں مشتہر کی گئی تھیں۔

ان آسامیوں کی بھرتی کے انٹرویو 21 تا 25 فروری 2022 کو ہونا تھے جو کہ بعض نا گزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کئے گئے تھے۔ اب یہی انٹرویوز 18 تا 24 مارچ 2022 کو ہو رہے ہیں۔

آج انٹرویوز کا تیسرا روز تھا۔ چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن ساہیوال نے گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال میں ان انٹرویوز کے انعقاد کا جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اس بھرتی کے عمل میں کل413 آسامیاں مشتہر کی گئی تھیں. جبکہ ان آسامیوں پر کل 98726 امیدواران نے درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.