چیچہ وطنی: الیکشن ٹریننگ کرنے والے ملازمین کو معاوضے کی ادائیگی کا شیڈول جاری
چیچہ وطنی نیوز: الیکشن ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ متوجہ ہوں۔ الیکشن ٹریننگ کرنے والے ملازمین کو معاوضے کی ادائیگی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے. معاوضہ وصول کرنے کے لیے ٹریننگ سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
اپنا شناختی کارڈ ، 2 روپے کا رجسٹری ٹکٹ (یاد رہے ڈاک ٹکٹ نہیں لینا، رجسٹری ٹکٹ لینا ہے) لے کرگورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول رابطہ کریں۔ پولنگ سٹیشن نمبر یاد رکھیں۔ اگر وہ یاد نہ ہو تو جہاں ڈیوٹی لگی تھی اس گاؤں یا محلے کا نام بتا کر معاوضہ وصول کیا جا سکتا ہے. مزید تفصیلات کے لیے یہ نوٹیفکیشن ملاحظہ فرمائیں.