پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول میں طلباء کی ریلی

چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – محمد طارق جی سے ) پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے آج گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول میں طلباء نے ریلی نکالی جس کی قیادت پرنسپل ملک تلمیز الحسن نے کی.

طلباء نے پاکستان زندہ باد، پاکستان آرمی زندہ باد کے نعرے لگائے. طلباء نے ہاتھوں میں پاک فوج کے حق میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے. اس موقع پر پرنسپل ملک تلمیز الحسن، ظہیر احمد فاروقی اور پی ای ٹی شہباز اکرم وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا پر پاک فوج کے حوالے سے جو ٹرینڈ چل رہا ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں.

ہم اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں. جس نے بھی ہماری فوج کے خلاف بکواس کی اس کی زبان کاٹ دیں گے. وطن عزیز کی خاطر ہمارے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں.

اس موقع پر جاوید اقبال رندھاوا منور حسین، حیدر رضا نقوی، الیاس طاہر، محمد افتخار، محمد عمران ، رانا محمد اکرم ، محمد کاشف، شاہد حفیظ، فیصل نعیم اور طارق جی بھی موجود تھے .

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.