گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ بصارت ساہیوال میں پنجاب کلچر ڈے تقریب

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ بصارت ساہیوال کی ہیڈ مسٹریس نبہیہ ضیاء کی زیر نگرانی پنجاب کلچر ڈے روایتی جوش و خروش سے منایا گیا۔

تقریب میں سکول کے سٹاف اور طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ ہیڈمسٹریس نبہیہ ضیاء اور ٹیچر خرم شہزاد نے اس دن کے حوالے سے بچوں اور سٹاف کو آگاہ کیا اور بتایا کہ اس دن کو منانے کا مقصد پنجاب کی خوبصورت دھرتی اور اس کے رسم و رواج سے نوجوان نسل کو روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کے منانے سے قوم اپنی ثقافت اور رسم و رواج کو بھی یاد رکھے گی۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.