ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ہڑپہ کی سیاحت کے فروغ کا جائزہ اجلاس

ہڑپہ (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) پاکستان ہزاروں سال پرانی وادی سندھ کی تہذیب کا امین ہے جہاں کے باسی 5 ہزار سال پہلے بھی سماجی و معاشرتی طور پر ایک ماڈرن زندگی گزار رہے تھے۔

ہڑپہ تہذیب کو دنیا کے سامنے روشناس کرانے اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ دوررس اقدامات اٹھار رہی ہے. اس سے نہ صرف ہڑپہ کی سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ یہاں کی معیشت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے منٹگمری ہال میں ہڑپہ کی سیاحت کیلئے آنے والوں کو سہولیات کی فراہمی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں اے ڈی سی جنرل نعمان افضل، کیوریٹر ہڑپہ میوزیم احمد نواز ٹیپو اور دوسرے افسران نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہڑپہ آنے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ورکنگ گروپس بنائے جائیں جو ہڑپہ میوزیم اور اثار قدیمہ بارے پبلسٹی کریں.

انہوں نے ہدایت کی کہ سیاحوں کی رہنمائی کیلئے ہڑپہ میوزیم کی ویب سائٹ بھی بنائی جائے جس پرسیاحوں کو مختلف ٹور پیکجزبارے معلومات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات کو ٹریننگز دی جائیں گی جو آنے والے سیاحوں کے ساتھ ٹورسٹ گائیڈ کے طور پر کام کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے ہدایت کی کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے قیام کیلئے شہر کے بہترین ہوٹلزکے ساتھ معاہدے کیے جائیں اور ان کی مختلف کیٹیگریز بنائی جائیں. اس سے سیاحوں کو رہنے کی بہتر جگہیں دستیاب ہو سکیں گی۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ سیاحوں کو علاقائی کلچر سے بھی متعارف کرانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.