حلقہ ارباب ذوق چیچہ وطنی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس
چیچہ وطنی نیوز: حلقہ ارباب ذوق چیچہ وطنی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس معروف شاعر اکرام الحق سرشار کی صدارت میں گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول چیچہ وطنی میں منعقد ہوا جس میں پروفیسر شاہد رضوان نے اپنا افسانہ "اللہ والے” پیش کیا.
پروفیسر عدنان بشیر ، محمد اسلم تاج، محمد اشرف زاہد، ارشد فاروق بٹ، ملک بشیر احمد اور سلمان بشیر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور افسانے کے فنی، فکری اور اسلوبیاتی پہلووں کا جائزہ لیا.
مجموعی طور پر تخلیق کار کی کاوش کو سراہتے ہوئےافسانے کو ایک کامیاب تحریر قراد دیا گیا. واضح رہے کہ حلقہ ارباب ذوق کا اجلاس ہر اتوار کو گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول میں باقاعدگی سے منعقد ہوتا ہے جس میں شہر و گردونواح سے شاعر اور افسانہ نگار اپنی تخلیقات تنقید کے لیے پیش کرتے ہیں. اگر آپ بھی ادب سے لگاؤ رکھتے ہیں تو حلقہ ارباب ذوق کے اجلاس میں شرکت کی دعوت عام ہے.
اجلاس کے بعد شاعر اکرام الحق سرشار نے اپنی غزل سنائی اور خوب داد وصول کی.