چیچہ وطنی: حلقہ ارباب ذوق کے ہفتہ وار تنقیدی اجلاس کا انعقاد

چیچہ وطنی سٹی نیوز : حلقہ ارباب ذوق چیچہ وطنی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول چیچہ وطنی میں منعقد ہواجس کی صدارت پروفیسر شاہد رضوان نے کی. ملک بشیر احمد نے اپنا افسانہ بلاعنوان تنقید کےلئے پیش کیا۔

جس کے فنی اور اسلوبیاتی پہلوؤں پر پروفیسر شاہد رضوان، سلمان بشیر، محمد یونس ندیم، محمد اشرف زاہد نے گفتگو کی. اور افسانے کے مجموعی تاثر کو خوبصورت قرار دیا. حلقہ ارباب ذوق چیچہ وطنی کے زیراہتمام اڑھائی سال سے بلا تعطل ہفتہ وار اجلاس منعقد ہو رہے ہیں جس میں مقامی اور مختلف شہروں سے شعراء اور ادباء شرکت کرتے ہیں.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.