Halqa arbab e zauq chichawatni

حلقہ ارباب ذوق چیچہ وطنی کا ہفتہ وار اجلاس

چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – 7 نومبر 2021 – ارشد فاروق بٹ ) آج بتاریخ 5 نومبر 2021 حلقہ ارباب ذوق چیچاوطنی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس گورنمنٹ گریجوایٹ بوائز کالج چیچا وطنی میں معروف شاعر جناب اکرام الحق سرشار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں پروفیسر شاہد رضوان، ملک بشیر احمد، اسلم تاج، محمد عمر، داؤد نثار، محمد وسیم، محمد عابد شہزاد، سانول رمضان، محمد نعیم بھٹی، اکرام الحق سرشار، محمد حسن اور محمد حسین نے شرکت کی.

نوجوان شاعر محمد عمر اور نوجوان شاعر داؤد نثار نے اپنی اپنی غزلیں تنقید کے لیے پیش کیں. شرکا نے تخلیقات کا فکری اور فنی جائزہ لیا اور مجموعی طور پر تخلیقات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے تخلیق کاروں کو مبارک باد پیش کی.

منجانب : محمد عابد شہزاد سیکرٹری حلقہ ارباب ذوق چیچاوطنی

About Arshad

Arshad
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں، چیچہ وطنی نیوز پر آپ اردو ادب اور کالمز کی کیٹیگریز اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے