ہڑپہ: لکڑی ادھار نہ دینے پرلکڑی کے پورے ٹال کو ہی آگ لگا دی
چیچہ وطنی نیوز: ظلم و بربریت کی انتہا، لکڑی ادھار نہ دینے پرلکڑی کے پورے ٹال.کو ہی آگ لگا دی گئی. ہڑپہ اڈا دادفتیانہ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر تھانہ غازی آبادکی حدود چک نمبر 8 گیارہ ایل کے قریب انور خان پٹھان جو لکڑیوں کا کاروبار کرتا ہے ، سے ملزمان افضال جٹ اور اشفاق جٹ وغیرہ نے لکڑیای ادھار مانگیں تو انور خان کے ٹال پر موجود گل خان نے انکار کردیا.
جس پر افضال اور اشفاق آپے سے باہر ہوگئے. اور لکڑیوں کے پورےٹال کوہی آگ لگا دی جس سےوہاں پر پڑی ہوئی سیکڑوں من لکڑی جل کر راکھ ہو گئی. افضال اور اشفاق کا غصہ پھر بھی ٹھنڈا نہ ہوا اور گل خان پر بھی ڈیزل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی جو خوش قسمتی بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا. آگ پرفائیر برگیڈ کی گاڑی نے آکر قابو پایا. اس واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ غازی آباد کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی.