ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ساہیوال کی ریٹائرمنٹ پر تقریب کا انعقاد

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد کمیانہ کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے. کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ محمد صدیق کمیانہ، ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، ڈائیرکٹر فنانس ساہیوال میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد علیم، سابق ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر صادق سلیم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر الیاس انجم اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹرعبدالمجید نیازی سمیت عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کمشنر شعیب اقبال سید نے اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے پر ڈاکٹر سعید احمد کمیانہ کو مبارک باد دی اور محکمہ صحت میں خدمات کی فراہمی کے لئے ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سعید احمد کمیانہ جیسے افسران محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور محکمے کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر سعید احمد کمیانہ نے بھرپور تعاون پر افسران و ملازمین کا شکریہ ادا کیا

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.